انٹر نیشنل

دنیا بھرمیں منایا جارہا ہے عالمی یوم خواتین

نئی دہلی: دنیا بھرمیں آج عالمی یوم خواتین منایا جارہا ہے، اس دن خواتین کی ثقافتی، سیاسی، معاشی اور سماجی حصولیابیوں کا جشن منایاجاتاہے۔ اس دن زندگی کے تقریباً ہرشعبے میں خواتین کے غیرمعمولی رول کو بھی اجاگر کیاجاتاہے اور عام خواتین کے عزم اور حوصلے کا جشن منایاجاتاہے۔ اس سال کے یوم خواتین کی تھیم ہے ” ڈیجٹ آل: صنفی برابری کیلے اختراع اور ٹیکنالوجی“۔

صدر جمہوریہ دوپدی مرمو نے ہولی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین زندگی کے سبھی شعبوں میں قائدانہ اور اہم رول ادا کررہی ہیں۔ وہ بے مثال ریکارڈس قائم کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین بیدار ہیں اور کئی میدانوں میں قائدانہ حیثیت کی حامل ہیں۔

صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ ملک ، کوالٹی تعلیم کے ذریعہ اپنی بیٹیوں کو بااختیار بنانے کا پابند ہے تاکہ وہ اپنی پوری صلاحیت کو بروئے کار لا سکیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ بیٹیاں نہ صرف کنبوں کی شان ہیں بلکہ پورے ملک کے لئے بھی۔

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پُری نے خواتین کے دن کی تقریبات کے حصے کے طور پر، سوچھ بھارت مشن شہری دوئم کے تحت، سوچھوتسو کا آغاز کیا ہے جو تین ہفتے تک جاری رہنے والی خواتین کی قیادت والی سوچھتا مہم ہے۔

اِس مہم کا مقصد، خواتین کے، صفائی ستھرائی سے خواتین کی قیادت والی صفائی ستھرائی میں منتقلی کا اعتراف کرنا اور جشن منانا ہے۔ زندگی کے سبھی شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کا جشن منانے کیلئے سبھی شہروں میں بہت سی تقریبات اور سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button