اسپشل اسٹوری

عید کے دن میرے گھر میں کھانا نہیں پکتا تھا _ وزیراعظم نریندر مودی کا مسلم راگ

حیدرآباد _ 15 مئی ( اردولیکس ڈیسک) وزیر اعظم نریندر مودی نے واضح کیا کہ ان کے تبصرے صرف غریبوں کی حالت زار کے بارے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلم طبقہ کے خلاف نہیں ہیں میں نے یہ نہیں کہا کہ مسلمان زیادہ بچے پیدا کرتے ہیں غریب ہندو خاندان میں بھی زیادہ بچے ہوتے ہیں

 

زیادہ بچوں کو پیدا کرنے کے بارے میں ان کے   تبصروں کو توڑ مروڑ کر پھیلائی گئی غلط معلومات پر  وہ حیران ہیں۔ انھوں نے ‘نیوز 18’ کو دیے گئے انٹرویو میں یاد کیا کہ جب وہ بچپن میں تھے تو ان کے گھر میں عید کا اہتمام کیا کرتے تھے۔ کیونکہ ان کے پڑوسی سب مسلمان تھے اور عید کے دن ان کے گھر کھانا نہیں بنتا تھا مسلم پڑوسیوں کے گھروں سے کھانا آتا تھا

مودئ نے کہا کہ میں ووٹ بینک کی سیاست نہیں کرتا۔ سب کا ساتھ- میں سب کا وکاس میں پختہ یقین رکھتا ہوں۔ میں اپنی باتوں پر بری تشہیر دیکھ کر حیران رہ گیا۔ کس نے کہا کہ جب زیادہ تر بچوں کی بات کی جاتی ہے تو وہ مسلمانوں کی ہوتی ہے..؟ غریب گھرانوں کا بھی یہی حال ہے۔ میں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کون سی کیٹیگری تھی۔ جو  لوگ اپنے بچوں کی بہتر دیکھ بھال کر سکتے ہیں ان کے اتنے ہی  بچے ہونے چاہئیں، لیکن میں نے صرف یہ کہا کہ ایسی صورتحال نہیں ہونی چاہیے جہاں حکومت ان کی دیکھ بھال کرے،

متعلقہ خبریں

Back to top button