ووٹ ڈال کر حیدرآباد واپس ہونے والے 6 افراد سڑک حادثہ میں زندہ جل کر ہلاک _ آندھراپردیش میں بس اور لاری کے درمیان تصادم
آندھراپردیش کے ضلع پلناڈو میں بس اورٹپرلاری کے تصادم کے واقعہ میں 6افرادزندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے پاومرو گاوں کے قریب منگل کہ رات تقریبا دو بجے اُس وقت پیش آیا جب پاچورو اسمبلی حلقہ کے چناگنجام گاوں سے 40مسافرین کو لے جانے والی بس اور ٹپرلاری متصادم ہوگئے۔اس حادثہ کے ساتھ ہی دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 6مسافرین زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے
۔یہ تمام افراد آندھراپردیش میں ووٹ ڈالنے کے بعد حیدرآباد واپس ہورہے تھے۔مہلوکین میں بس اورلاری کے ڈرائیورس بھی شامل ہیں۔مہلوکین کی شناخت 35سالہ انجی، 65سالہ یو کاشی،55سالہ یو لکشمی اور8سالہ کے سائی شری کے طورپر کی گئی ہے جو ضلع باپٹلہ کے رہنے والے ہیں جبکہ دیگر دو کی شناخت ہنوز نہیں ہوسکی۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ چار افرادبشمول بس، لاری ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ا
س حادثہ میں دیگر13افراد جھلس گئے جن کو علاج کے لئے گنٹور کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔اسی دوران پالناڈو ایس پی بندو مادھو نے کہا کہ بس ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا کیونکہ بس ڈرائیور نے بس کا توازن کھودیا اوریہ بس آئیل ٹینکر سے ٹکراگئی۔یہ ٹکر اتنی خطرناک تھی کی ٹکر کے ساتھ ہی دونوں گاڑیاں شعلہ پوش ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ دیگر مسافرین محفوظ ہیں۔
پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ఓటు వేసి తిరిగి హైదరాబాద్ నగరానికి వస్తూ.. తిరిగిరాని లోకాలకు వెళ్లారు
హైదరాబాద్ నుండి ఓటు వెయ్యడానికి బాపట్ల జిల్లా చినగంజాం, గొసనపూడి, నీలాయపాలెం గ్రామాలకు వెళ్లిన 40 మంది ఓటు వేసి అరవింద ప్రైవేట్ ట్రావెల్స్ బస్సులో నిన్న రాత్రి హైదరాబాద్కు తిరుగు ప్రయాణం అయ్యారు.
అర్ధరాత్రి… pic.twitter.com/QGEGUuDAYI
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) May 15, 2024