اسپشل اسٹوری

تلنگانہ میں گاڑیوں کی تعداد ایک کروڑ 54 لاکھ ، ہر گھر میں ایک گاڑی _ سالانہ گاڑیوں کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ

حیدرآباد _ 27 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ میں گاڑیوں کی تعداد میں ہر سال نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ پچھلے دس سالوں میں ریاست میں گاڑیوں کی تعداد میں تقریباً 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔ 2014 میں 70.73 لاکھ گاڑیاں تھیں اور 2023 میں یہ ایک کروڑ 54 لاکھ  تک پہنچ گئی ہیں ۔ گاڑیوں کی تعداد میں ہر سال تقریباً 9 فیصد کا  اضافہ ہو رہا ہے۔ سال 2022-2023 میں ریاست میں 10 لاکھ نئی گاڑیاں سڑکوں پر آئی تھیں ۔ تلنگانہ کی تشکیل کے وقت حیدرآباد میں صرف 25 لاکھ گاڑیاں تھیں۔

 

اس طرح دس سال بعد اب ریاست کے ہر گھر میں کم از کم ایک گاڑی پائی جاتی ہے جن میں موٹر سائیکل ہو یا کار یا پھر آٹو اس طرح ہر گھر میں ایک گاڑی ہے

 

محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست تلنگانہ ایک کروڑ  54 لاکھ 77 ہزار 512 گاڑیاں ہیں۔ اس میں سے دو پہیہ گاڑیوں کی تعداد 1.13 کروڑ ہیں ۔ موٹر کاریں 20 لاکھ، آٹو رکشہ 4.5 لاکھ، اسکول بسیں 28،962، گڈس آٹو رکشے 6.09 لاکھ، ای کاریں 235، موٹر کیبس 20،337، میکسی ،31،000 گاڑیاں 17 ہزار 956، ٹریکٹر اور ٹریلر کل 7 لاکھ، دیگر گاڑیاں 87 ہزار 835۔ حیدرآباد میں تقریباً 70 لاکھ  گاڑیاں ہیں۔ ان میں سے 50 لاکھ سے زیادہ دو پہیہ گاڑیاں اور 13 لاکھ چار پہیہ گاڑیاں ہیں۔

 

دس سال پہلے 2013-14 میں ریاست میں تقریباً 70 لاکھ 73 ہزار 109 لاکھ رجسٹرڈ گاڑیاں تھیں۔ ان میں 1 لاکھ 25 ہزار 240 ٹرک، 52 لاکھ 25 ہزار 52 دو پہیہ گاڑیاں، 7 لاکھ 96 ہزار 232 کاریں، 14 ہزار 989 جیپیں، 74 ہزار 97 ٹیکسیاں، 40 ہزار 807 بسیں، 1 لاکھ 85 ہزار 688 گڈس وہیکل، 819 بسیں۔ دیگر گاڑیاں ایک لاکھ 48 ہزار 361 ہیں۔

 

محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام رواں مالی سال میں گاڑیوں کی رجسٹریشن، خاص طور پر الیکٹرک گاڑیوں میں اضافے کی توقع کر رہے ہیں۔ اس وقت ریاست میں 46,937 الیکٹرک گاڑیاں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button