ریلز بنانے میں مصروف والدین، سمندر کی لہروں میں پھنسی معصوم بچی، نوجوان کی حاضر دماغی سے ٹل گیا بڑا حادثہ

حیدراباد: 21اکتوبر ( اردو لیکس ڈیسک)سوشل میڈیا پر ریلز بنانے کا جنون کس قدر خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، اس کا اندازہ ایک وائرل ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے، جس میں ساحل سمندر پر ریلز بنانے میں مصروف میاں بیوی کی کمسن بچی سمندر کی لہروں میں پھنس گئی،
تاہم وہاں موجود ایک نوجوان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بحفاظت ساحل پر پہنچا دیا اور ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا اس کی فوری طور پر اطلاع نہیں مل سکی.لیکن سوشل میڈٰیا پر یہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے
وائرل ویڈیو کے مطابق، ایک جوڑا سیلفی اسٹک کی مدد سے ساحل سمندر پر ریلز بنانے میں مصروف تھا، جبکہ ان کی کمسن بچی سمندر کی لہروں کے قریب تنہا موجود تھی۔ اسی دوران لہروں کی شدت سے بچی پانی میں بہنے لگی، لیکن والدین ویڈیو بنانے میں اس قدر مصروف تھے کہ انہیں بچی کی حالت کا احساس تک نہیں ہوا۔
بچی کو لہروں میں بہتے دیکھ کر وہاں موجود ایک نوجوان نے فوری طور پر مداخلت کی اور بغیر کسی تاخیر کے بچی کے قریب پہنچ کر اس کا ہاتھ پکڑا اور اسے بحفاظت ساحل پر لے آیا۔ نوجوان کی حاضر دماغی اور بروقت کارروائی سے معصوم بچی کی جان بچ گئی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد والدین کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ والدین نے بچی کی حفاظت کے بجائے ریلز بنانے کو ترجیح دی۔ ب
عض صارفین نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی حفاظت کے تئیں اتنے لاپرواہ افراد کو والدین بننے سے پہلے اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہئے، جبکہ کئی افراد نے بچی کی جان بچانے والے نوجوان کی بہادری اور بروقت اقدام کی ستائش کی ہے۔



