اسپشل اسٹوری

حادثہ سے قبل طیارہ کے اندر ایک مسافر نے بنایا تھا ویڈیو

گجرات کے احمد آباد میں پیش آئے ایر انڈیا طیارہ حادثے کے مناظر اب ایک ایک کر کے منظرِ عام پر آ رہے ہیں۔

 

پرواز کے وقت ایک مسافر کی جانب سے لیا گیا ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حادثے میں اب تک 110 افراد ہلاک ہو چکے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ابھی سرکاری اعلان نہیں ہوا ۔جبکہ متعدد زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

 

ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر مسلسل امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، اور مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہاہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب احمداباد ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہونے والا طیارہ ٹیک آف کے چند منٹوں میں ہی حادثہ کا شکار ہو کر ایک ہاسٹل کی عمارت پر گر پڑا ۔

 

طیارہ میں 242 افراد سوار تھے ان میں سے 169 افراد ہندوستانی شہری ہیں، 53 برطانوی شہری، 1 کینیڈین شہری اور 7 پرتگالی شہری شامل ہیں  طیارہ میں 232 مسافرین اور 10 طیارہ کا عملہ تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button