اسپشل اسٹوری

تلنگانہ آر ٹی سی کی پہلی خاتون ڈرائیور سریتا

تلنگانہ کے یادیادری بھونگیر ضلع کے سیتیا تانڈا کی رہنے والی سرِیتا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ میں آر ٹی سی کی پہلی خاتون بس ڈرائیور کے طور پر خدمات انجام دینا شروع کر دیا ہے۔

 

ہفتہ کے روز انہوں نے اپنی ڈیوٹی کا پہلا دن مکمل کیا، جس دوران انہوں نے حیدرآباد سے مریال گوڑہ تک بس چلائی۔سرِیتا،خاندان کی مالی تنگدستی کی وجہ سے تعلیم ادھوری چھوڑ کر 8ویں جماعت تک دیورکنڈہ میں پڑھائی کی

 

۔ بعد ازاں انہوں نے اوپن اسکولنگ کے ذریعہ دسویں جماعت مکمل کی۔ خاندان کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے پہلے آٹو چلانا سیکھا اور پانچ سال تک سنستھان نارائن پورم سے سیتیا تانڈا کے درمیان آٹو چلایا۔اس کے بعد انہوں نے حیدرآباد میں رشتہ داروں کے پاس رہ کر بس ڈرائیونگ سیکھی اور ہیوی وہیکل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا۔

 

2010 میں نلگنڈہ آر ٹی سی ڈپو میں ڈرائیور کی ملازمتون کے لیے درخواست دی، لیکن خاتون ہونے کی بنیاد پر انکار کر دیا گیا۔ بعد ازاں وہ آزاد فاؤنڈیشن کی مدد سے دہلی گئیں، جہاں انہوں نے پہلے کار چلائی اور پھر دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں صرف خواتین ڈرائیورس کے لیے نکالی گئی 15 ملازمتوں میں واحد منتخب امیدوار کے طور پر ملک کی پہلی خاتون بس ڈرائیور بنیں

 

۔دہلی میں وہ سروجنی نگر ڈپو میں خدمات انجام دیتے ہوئے روزانہ 185 کلومیٹر کی مسافت طے کرتی تھیں۔تاہم دہلی میں کنٹریکٹ ملازمت اور زیادہ اخراجات کی وجہ سے ساتھ ہی معمر والدین کی دیکھ بھال کے لیے انہوں نے ریاست میں ملازمت کی درخواست کی۔

 

اس سلسلہ میں انہوں نے وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور وزیر پونم پربھاکر سے درخواست کی، جنہوں نے مثبت جواب دیتے ہوئے سرِیتا کو آر ٹی سی ڈرائیور کے طور پر موقع فراہم کیا۔ اور وہ آر ٹی سی کی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button