اسپشل اسٹوری

اس خاتون کنٹریکٹ اسسٹنٹ انجینئر کی ماہانہ تنخواہ 30 ہزار روپے اور بدعنوانی سے کمائی کروڑوں کی دولت _ عالیشان محل کا ویڈیو دیکھیں

بھوپال _ 12 مئی ( اردولیکس ڈیسک) مدھیہ پردیش پولیس ہاؤسنگ کارپوریشن میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والی خاتون اسسٹنٹ انجینئر ہیما مینا کے پاس  کروڑوں روپے کے غیر محسوب اثاثے برآمد ہوئے ہیں جس نے ان اثاثوں کو بدعنوانی کے ذریعہ جمع کیا تھا اور اس کی ماہانہ تنخواہ صرف 30 ہزار روپے ہے

 

لوک آیکت پولیس کے مطابق، ہیما مینا، ایک کنٹریکٹ اسسٹنٹ انجینئر جس کی ماہانہ تنخواہ 30,000 روپے ہے، نے 13 سال کی سروس میں اپنی آمدنی سے 332 فیصد زیادہ دولت کمائی ہے ۔ ہیما مینا کی دولت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس  کے گھر سے ملنے والے ٹی وی سیٹ کی قیمت 30 لاکھ روپے ہے۔

تنخواہ کے حساب سے ہیما مینا کے اثاثے زیادہ سے زیادہ 18 لاکھ روپے ہونے چاہئیں۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ہیما کے پاس 7 کروڑ روپے کے اثاثے پائے گئے ہیں۔ بینک اور دیگر دستاویزات کی تصدیق کا ابھی تک جائزہ نہیں لیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسسٹنٹ انجینئر ہیما مینا اپنے والد کے نام پر 20 ہزار مربع زمین پر بنائے گئے 40 کمروں کے بنگلے میں رہتی ہیں جس کی مالیت ایک کروڑ سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ فارم ہاؤس سے لاکھوں مالیت کے 30 سے ​​زائد غیر ملکی نسل کے کتے بھی ملے ہیں۔ اس کے ساتھ گائے کی 60 سے 70 مختلف نسلیں بھی ملی ہیں۔

بنگلے میں عملے سے بات کرنے کے لیے واکی ٹاکی کا استعمال

ہیما مینا کی دولت کا اندازہ اس بات سے بھی  لگایا جا سکتا ہے کہ ہیما 20000 مربع فٹ کے پہلے احاطے میں موجود اپنے دو درجن سے زائد ملازمین سے بات کرنے کے لیے واکی ٹاکی استعمال کرتی تھیں۔ ساتھ ہی روٹی بنانے کی مشین بھی رکھی گئی تھی، جو کتوں کا کھانا بنانے کے لیے استعمال ہوتی تھی، جس کی قیمت 3 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ جب لوک آیکت کی ٹیم عمارت پر لگائے گئے سولر پینلز کی جانچ کرنے کے لیے  ہیما کے بنگلے پر پہنچی تو وہاں لاکھوں روپے کا ایک ٹی وی سیٹ ملا۔ اس وقت ٹی وی سیٹ کا استعمال شروع نہیں ہوا تھا۔  مینا کے گھر سے دو ٹرک، ایک ٹینکر اور مہیندرا گاڑیوں سمیت 10 مہنگی گاڑیاں بھی ملی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button