تلنگانہ

حیدرآباد کے حبیب نگر نالہ میں بہہ جانے والے شخص کی نعش 5 دن بعد 70 کلو میٹر دور برآمد

حیدرآباد میں حالیہ طوفانی بارش کے دوران لاپتہ ہونے والوں میں سے ایک کی نعش پانچ دن بعد برآمد ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھونگیر ضلع کے ولیگنڈہ منڈل کے سنگم بیمّا لنگم کتوا مقام پر موسی ندی کے تیز بہاؤ میں ایک نعش برآمد ہوئی۔

 

تحقیقات میں پتہ چلا کہ یہ نعش حبیب نگر ڈرین میں سیلابی ریلے میں بہہ گئے ارجن کی بتائی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ نعش تقریباً 70 کلو میٹر دور تک بہہ کر یہاں پہنچی۔

 

ڈی آر ایف عملے نے نعش کی شناخت کے بعد متوفی کے گھر والوں کو اطلاع دے دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button