اسپشل اسٹوری

حیدرآباد میں 9 مئی کو ” زیرو شاڈو ڈے ” _ دو منٹ تک شہر کی زمین پر سیدھی رہیں گی سورج کی کرنیں ، کوئی سایہ نظر نہیں آئے گا

حیدرآباد _ 3 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کی دارالحکومت حیدرآباد میں  9 مئی  کو ایک معجزہ ہونے والا ہے۔ ٹھیک اسی دن دوپہر 12:12 پر ”  زیرو شاڈو ڈے ” ہوگا۔ حیدرآباد کے بی ایم برلا سائنس سینٹر کے ٹیکنیکل آفیسر این ہری بابوشرما نے یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت سورج کی کرنیں سیدھی حیدرآباد میں پڑیں گی۔ جس کے باعث سورج میں سیدھی (90 ڈگری زاویہ) رکھی ہوئی کسی چیز کا کوئی سایہ دو منٹ یعنی 12:12 سے 12:14 تک نظر نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ زیرو شاڈو ڈے کے دوران دھوپ میں کھڑے ہوں تو بھی ہمارا سایہ نظر نہیں آئے گا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں  3 اگست کو ”زیرو شاڈو ڈے” منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی تبدیلی کے ساتھ تقریباً تمام علاقوں میں سایہ غائب ہو جائے گا۔ دریں اثنا، یہ معلوم ہوا ہے کہ حال ہی میں یہ آسمانی معجزہ بنگلور میں بھی دیکھا گیا تھا جہاں 25 اپریل کو دوپہر 12.17 بجے دھوپ میں موجود اشیاء اور لوگوں کے سائے دو منٹ کے لیے غائب ہو گئے تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button