نیشنل

عتیق احمد کے قتل پر چیف منسٹرسے اظہارتشکر۔ یوگی کی ریالی میں پوسٹر

نئی دہلی: جیسا کہ خدشات ظاہرکئے جارہے تھےاترپردیش میں عتیق احمد اوران کے بھائی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد اس مسئلہ پرسیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بلدی انتخابات کی مہم کے دوران اس قتل کو یوگی حکومت کا کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یوگی کی انتخابی ریالی میں ایک پوسٹر نظرآیا جس پر لکھا تھا ’’اومیش پال کے قاتلوں کو مٹی میں ملانے پر آپ کا شکریہ‘‘ دراصل اومیش پال کی بیوی جیا پال نے منگل کو ایک پوسٹر جاری کیا ہے جس میں اںھوں نےاتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کا اپنے شوہر راجو پال کے قاتلوں کو ختم کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یوگی بلدی انتخابات کی مہم کے لیے منگل کو پریاگ راج پہنچے تھے،اس دوران کچھ لوگ پوسٹر لے کر ان کے جلسہ میں پہنچے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button