ایجوکیشن

مہتاب اشتیاق بن مولانا اشتیاق عالم نے نیٹ امتحان میں 621 نمبر لاکر نمایاں کامیابی حاصل کی 

محمد امین الرشید سیتامڑھی

 

بہار کے شہر سیتامڑھی سے متصل شمال جانب واقع کپرول گاؤں باشندہ مہتاب اشتیاق ابن مولانا مفتی اشتیاق عالم تسلیمی نے NEET نیٹ 2023 کے امتحان میں 621 نمبر لاکر نمایاں کامیابی درج کرایا ہے۔اور اپنے گاؤں کے ساتھ پورے ضلع کا نام روشن کیا ہے۔واضح رہے کہ NEET امتحان میں +600 نمبرات والے امیدواروں کو سرکاری میڈیکل کالج بآسانی مل جاتا ہے۔

 

اور امیدوار NEET امتحان میں جتنے نمبرات حاصل کرتے ہیں اسی حساب سے ان کا رینک آتاہے اور میڈیکل کالج کے وہ حقدار ہوتے ہیں۔جس سے ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلبہ پرائیویٹ کالج کے اخراجات کے مقابلے معمولی خرچ پر MBBS (ایم بی بی ایس) ڈاکٹر بنتے ہیں۔

 

اس سال پورے ملک میں منعقد ہونے والے NEET امتحان میں 21 لاکھ طلبہ طالبات شریک ہوئے تھے جس میں اچھے رینک سے پاس پچاس ہزار طلبہ ہی سرکاری کالج کے خالی پڑے سیٹوں حقدار ہوں گے۔

 

باقی دوسرے طلبہ پرائیویٹ کالجوں، دوسرے ملکوں کا رخ کرتے ہیں یا پھر اگلے سال کیلئے NEET کی تیاری میں منہمک ہوجاتے ہیں ۔یہ NEET امتحان UPSC (یو پی ایس ای) کے بعد ملک کا سب سے بڑا امتحان ماناجاتا ہے۔جس میں اس سال 21 لاکھ طلبہ طالبات شامل ہوئے تھے۔

 

صحافی مولانا اشتیاق عالم پرائمری اردو اسکول سیتامڑھی نے بتایا کہ میرا لڑکا محمد مہتاب شروع سے ذہین و محنتی رہا ہے اور بچپن ہی سے اس کو ڈاکٹر بننے کا شوق تھا۔اس کی خواہش ہے کہ میں ڈاکٹر بنکر سماج کی خدمت کروں۔

 

محمد مہتاب نے بتایا کہ اگر انسان پختہ ارادہ کر لے تو کوئی کام مشکل نہیںمیری خواہش ہے کہ میں ڈاکٹر بنکر غریب کمزور لوگوں کا مفت علاج کروں۔

 

محمد مہتاب کے اس کامیابی پر بہت سارے لوگوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔جن میں انجینئر طارق علی خان، ماستر راشد فہمی، سماجی کارکن محمد قمر اختر، محمد گوہر،مولانا رضوان قاسمی، شاداب احمد خان، ریاض احمد خان، ڈاکٹر محمد امجد، قاری امین الرشید، ڈاکٹر محمد فیاض، صحافی محمد ارمان علی، محمد طالب حسین آزاد ودیگر کے نام شامل ہیں۔

 

ان لوگوں نے کہا کہ ہملوگوں کیلئے یہ کافی خوش آئندبات ہے اس کامیابی پر سب سے پہلے ہملوگ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اس کے بعد محمد مہتاب اور ان کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں یقیناً کامیابی کا سہرا انہیں کے سر بندھتا ہے۔اللہ تعالیٰ سےدعاء ہے کہ اللّہ مہتاب کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین

Ms

متعلقہ خبریں

Back to top button