تلنگانہ

قبائلی لیڈر کمرم بھیم نے نظام کے رضاکاروں کے خلاف لڑ کر تلنگانہ کو دلائی آزادی _ عادل آباد میں امیت شاہ کا خطاب

عادل آباد۔10/اکتوبر(اردو لیکس)مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت سے ہی تلنگانہ میں ترقی ممکن ۔انہوں نے واضح کیا کہ ڈبل انجن والی حکومت کا مطلب ہے مودی اوپر اور مودی نیچے

 

۔انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد، اميت شاہ عادل آباد ڈائیٹ کالج میں بی جے پی کے زیر اہتمام پہلے جلسہ عام میں بطورِ مہمان خصوصی شریک تھے ۔امیت شاہ نے قبائلی لیڈر جنگجو کمرم بھیم کو بی جے پی کی جانب سے ہاتھ جوڑ کر شکر ادا کرتے کہا کہ جب ہم چھوٹے بچے تھے تو سنتے تھے کہ کمر بھیم نے آزادی حاصل کرنے کے لئےنظام کے رضاکاروں سے اور انگریزوں کے خلاف لڑکر آزادی حاصل کی

 

۔جب وہ اس علاقے میں آئے تو ان کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔انہوں نے کے سی آر کو بیدخل کرنے اور تلنگانہ میں بی جے پی کو اقتدار دلانے کے لیے ہر ایک کو اپنی مٹھی مضبوط کرنے کی اپیل کی ۔انہوں نے کے سی آر پی دس سال سے قبائلی یونیورسٹی کے قیام کے لیے اراضی نہ دینے کا الزام لگایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button