جنرل نیوز

عادل آباد ٹی آر ایس پارٹی مینارٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ملعون راجہ سنگھ کے خلاف پولیس میں شکایت ۔ سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ ۔

عادل آباد ۔ مسلمانوں کے خلاف مسلسل زہر افشانی کرنے والے راجہ سنگھ نے شان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں گستاخی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں زرا سی بھی گستاخی کو بالکل برداشت نہیں کرسکتا۔محکمہ پولیس کو چاہیے کہ راجہ سنگھ جیسے ملعون اور خبیث صفت کے حامل افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے

 

۔ان خیالات کا اظہار عادل آباد ٹی آر ایس پارٹی مینارٹی ڈپارٹمنٹ کے ٹاؤن صدر شیخ سلیم پاشاہ نے ٹی آر ایس پارٹی مینارٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں گستاخ رسول راجہ سنگھ کے خلاف ڈی ایس پی وی امیندر کو تحریری یادداشت حوالے کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں کو دیے گئے ایک بیان میں کیا۔اس موقع پر پولیس میں شکایت درج کرنے والے وفد میں میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی کے علاوہ پارٹی قائدین سید ساجد الدین،سابق کو آپشن ممبر عبدالعزیز ،کو آپشن ممبر محمد اعجاز احمد،محمد‌ابوذر،عتیق الرحمن،سید محسن،محمد کلیم،عبدالرحمن،آٹو یونین صدر شیخ نعیم اور دیگر شامل تھے‌۔

متعلقہ خبریں

Back to top button