مبارکباد

عادل آباد ۔ نائب ناظم مدرسہ فلاح دارین کی ادائیگی عمرہ کے لئے روانگی سے قبل تہنیتی تقریب ۔

عادل آباد ۔ شہر مستقر عادل آباد کے مدرسہ فلاح دارین رحمت نگر کے نائب ناظم حافظ خالد نہدی عمرہ کا ارادہ کیے ہیں اور عنقریب مقدس سفر پر روانہ ہونے والے ہیں۔اسی ضمن میں مدرسہ فلاح دارین میں ایک شان دار محفل کا انعقاد عمل میں آیا۔جس میں بہت سارے علماء وحفاظ نے شرکت کی۔مدرسہ ھذا کے ناظم حضرت مولانا فہیم اشاعتی نے بہترین انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیے،مہمانان خصوصی کے طور پر حضرت مولانا علی اشاعتی اور مفتی سردار رحمانی قاسمی اور حافظ انیس صاحب کو مدعو کیا گیا تھا۔اور مفتی سردار رحمانی نے بر وقت مدرسہ کے تمام ذمہ داران کے نام پر سریلی آواز میں اشعار پیش کیے۔اخر میں حضرت مولانا علی اشاعتی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

 

قبل اس کے مذکورہ علماء و حفاظ اور انتظامیہ نے حافظ خالد کو شال اور گلپوشی کے ذریعے تہنیت پیش کرتے ہوئے سفر کی آسانی اور عمرہ کی قبولیت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعاؤں کی درخواست کی۔اس موقع پر حافظ شیخ نوید احمد،حافظ ارشاد،ماسٹر سلیم،حافظ لئیق الرحمن،حافظ زبیر،حافظ مزمل،حافظ ابوبکر،حافظ بلال،حافظ عظمت،ندیم،شہباز،مجاہد اور مدرسے کے ذمہ داران موجودہ تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button