نیشنل

سابق مرکزی وزیر شرد یادو اب نہیں رہے

نئی دہلی _ سابق مرکزی وزیر شرد یادو (75) کا جمعرات کی رات انتقال ہوگیا۔ شرد یادو جو کچھ عرصے سے بیمار  تھے، جنتا دل یونائیٹڈ کے بانی صدر کے طور پر کام کیا ۔ انہوں نے 7 مرتبہ لوک سبھا کی نمائندگی کی۔ 2018 میں، انہوں نے لوک تانترک جنتا دل کے نام سے ایک پارٹی کی بنیاد رکھی۔

 

خرابی صحت کے باعث شرد یادو کو علاج کے لیے ان کے اہل خانہ نے گروگرام کے فورٹس ہاسپٹل میں داخل کرایا تھا۔ لیکن حالت بگڑنے پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کا  اعلان کیا ۔ شرد یادو کی موت کی تصدیق ان کی بیٹی سبھاشنی شرد یادو نے کی۔ وزیراعظم نریندر مودی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرد یادو کے انتقال پر اظہار تعزیت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button