جنرل نیوز

ڈاکٹر قاری محمد نصیرالدین منشاوی کی کتاب "فن تجوید و قرات اور قر آۓ کرام۔حرم شریف (کعبۃ اللہ) کی‌ لائبریری میں

حیدرآباد ۔ سکریٹری شرفیہ اکیڈیمی قاری محمد ظہیرالدین کے بموجب حافظ قاری محمد نصیرالدین منشاوی کی گیارھویں کتاب فن تجوید و قرأت اور قراے کرام کا نیا ایڈیشن جو کہ بالخصوص حرمین شریفین (مکہ مکرمہ اور مدینۃ المنورہ کی لابٔریریوں کے لۓ تیار گیا تھا۔ الحمد للہ بروز اتوار حرم مکہ کی لابٔریریی کے لۓ جناب عبد المجید نے جو کہ مکتبہ حرم مکی میں ہدایا قبول کرنے کے ذمہ دار ہیں سرکاری طور پر مذکورہ کتاب کے پانچ نسخے قبول کر لۓ اور اس ہدیہ پر ڈاکٹر محمد نصیرالدین منشاوی استاد شعبہ اردو آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی کا ادارے کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔

 

اس پر مسرت موقع پر آپ کے داماد جناب عبد الرحمن بھی موجود تھے واضح رہے کہ اس کتاب کے پہلے ایڈیشن کی کچھ کتابیں گزشتہ سال ہی مدینے منورہ کی لابٔریریی میں رکھی جا چکی ہیں اس کتاب میں رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم کے قراء صحابہ تابعین قراء – قراۓ سبعہ وعشرہ کے حالات زندگی کے ساتھ ساتھ قراۓ مصر وہند کے حالات زندگی بھی درج ہیں علاوہ ازیں مقامات قرأت پر تفصیلی بحث کی گئ ہے اور قرآن کریم کو خوش الحانی سے پڑھنے کے فضائل بیان کیے گئے ہیں۔

 

یہ کتاب ہدی بک ڈسٹریبیوٹرس پرانی حویلی اور دکن ٹریڈرس مغلپورہ سے‌ حاصل کی جا سکتی ہے قاری محمد نصیرالدین منشاوی اس وقت اپنی اہلیہ عائشہ خانم کے ساتھ سعودی عرب کے دورے پر ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button