تلنگانہ
چاند نظر نہیں آیا – رویت ہلال کمیٹی حیدرآباد دکن کا اعلان

حیدرآباد: تلنگانہ بشمول حیدرآباد میں ماہ رمضان المبارک کا چاند نظرنہیں آیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس سمن رویت ہلال ماہ رمضان المبارک آج شام خانقاہ کامل آستانہ شطاریہ دبیر پورہ میں زیر نگرانی مولانا معتمد صدر مجلس علماء دکن منعقد ہوا ۔ اجلاس کے بعد چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چاند نظرنہیں آیا اوراتوار 2 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔