تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی کے انتخابی نتائج ؛ شرپسندی کرنے والوں کو پولیس عہدیداروں کی وارننگ

حیدرآباد 2- دسمبر ( اردو لیکس ) تلنگانہ اسمبلی کی 119 نشستوں پر 30- نومبر جمعرات کو ہوئی راۓ دہی کے بعد ووٹوں کی گنتی کا آغاز اتوار 3- دسمبر کو صبح 8 بجے سے ہوگاجس کی تیاریاں تقریبا مکمل ہو چکی ہیں پولیس عہدیداروں نے عوام سے اپیل کی ھے کہ وہ نتائج کے اعلان کے بعد اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کی خوشی میں نظم وضبط کا مکمل خیال رکھیں دلا زاری والے نعروں اور خوفناک آتشبازی سے گریز کریں ٹریفک میں خلل اندازی پیدا کرنے والوں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جاۓ گا سڑکوں اور مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جس سے شرپسندی کرنے والوں کی نشاندہی اور بھی آسان ہوجاتی ہے نوجوانوں کو چاہئیے کہ وہ کسی بھی جماعت کے قائدین اور کارکنوں کے بہکاوے میں نہ آئیں

متعلقہ خبریں

Back to top button