نیشنل

جھارکھنڈ میں برڈ فلو سے 350 کڑک ناتھ مرغیوں کی موت _ عوام کو چکن سے پرہیز کرنے کا دیا گیا مشورہ

نئی دہلی _ 22 فروری ( اردولیکس ڈیسک) جھارکھنڈ میں برڈ فلو کی وبا شروع ہوگئی ۔ بوکارو ضلع میں حکومت کے زیر انتظام چلنے والے پولٹری فارم میں برڈ فلو کے کیس سامنے آنے کے بعد جھارکھنڈ حکومت نے عوام کو الرٹ کر دیا  ہے۔ لوہانچل میں مشہور کڑک ناتھ مرغیوں کے گوشت میں H5N1 قسم کی تصدیق ہوئی۔ اس بیماری کی نشاندہی ہائی پروٹین کڑک ناتھ مرغیوں میں ہوئی۔

 

 

لوہانچل کے ایک سرکاری پولٹری فارم میں برڈ فلو کی وجہ سے 350  کڑک ناتھ مرغیوں کی موت ہو گئی ہے جس کے بعد حکام نے پولٹری فارم کے ایک کلومیٹر کے دائرے کے علاقوں کو متاثرہ زون قرار دیا  ہے۔ 10 کلومیٹر کے اندر علاقوں میں نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ بوکارو ضلع کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں چکن اور بطخ کی فروخت پر پابندی لگا رہے ہیں۔

 

 

محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ارون کمار نے کہا کہ ریاست برڈ فلو کے حوالے سے ہائی الرٹ پر ہے۔ اس کے علاوہ، میڈیکل ٹیم کو متاثرہ زون میں رہنے والے لوگوں کے نمونے لینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔  برڈ فلو کی علامات میں مبتلا افراد کے علاج کے لیے صدر اسپتال میں ایک خصوصی وارڈ قائم کیا گیا ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کچھ دنوں تک مرغی اور بطخ کا گوشت کھانے سے گریز کریں۔ انھوں نے بتایا کہ برڈ فلو کی علامات میں کمر میں شدید درد، بخار، کھانسی، سانس پھولنا، ناک بہنا اور تھوک میں خون شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button