ایجوکیشن

تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول آرمور گرلز۔1کے ایس ایس سی میں صد فیصد نتائج

آرمور16/ مئی (اردو لیکس) پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول اینڈ کالج آرمور گرلز۔1 نظام آباد محترمہ ناہیدہ فردوس کے پریس نوٹ کے بموجب تلنگانہ اقلیتی اقامتی گرلز اسکول آرمور دسویں جماعت کے امتحانات میں طالبات کے نتائج100% صدفیصد رہے۔ 11 طالبات نے 9 پوائنٹ سے زیادہ نشانات حاصل کئے ہیں۔

 

جس میں سب سے زیادہ نشانات 9.8ہے۔ تلنگانہ اقلیتی اقامتی گرلز اسکول آرمور کی طالبات نے دسویں جماعت کے امتحانات میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ نشانات سے کامیابی حاصل کئے ہیں جس میں انجنا نے 9.8، امولیا 9.7، جیوتی 9.7، تریشا9.3، افزیہ 9.2، صباء 9.2، آرتھیکا 9.0، گریشانجیلی 9.0، ماہیتا 9.3 گریڈ سے کامیابی حاصل کئے ہیں۔ اس موقع پر پرنسپل ناہیدہ فردوس پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی گرلز اسکول آرمور گرلز۔1 دسویں جماعت کی طالبات نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے بہتر نتائج حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی خوشنودی کا اظہار کیا اور تمام اساتذہ کی ستائش کی آئندہ بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

 

1انہوں نے کہا کہ اس اسکو ل و کالج میں معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے ہمارے یہاں ماہر اساتذہ و لکچررس کی موجود ہیں۔ اس اسکول کی عمارت کافی کشادہ اور کھیل کود کا میدان وسیع ہے۔ یہاں پر طالبات کو پانچ وقت کی نمازوں کا اہتمام اور ناظرہ قرآن مجید کی تلاوت پڑھنے کا نظم بھی ہے۔ پنجم تا انٹرمیڈیٹ تک مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول اینڈ کالج آرمور گرلز۔1 میں پانچویں جماعت میں داخلہ دلواکر اپنے بچوں کے مستقبل کو بہتر بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button