جرائم و حادثات

حیدرآباد میں جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس فروخت کرنے والے ریاکٹ کو پولیس نے کیا بے نقاب

حیدر آباد 28 فروری ( اردولیکس ) حیدرآباد میں جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس فروخت کرنے والے ریاکٹ کو پولیس نے بے نقاب کیا ہے کمشنرس ٹاسک فورس ساوتھ زون ٹیم نے چادر گھاٹ پولیس ٹیم کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے بیرونی ممالک میں حصول تعلیم کے خواہشمند امیدواروں کو بھاری رقومات کے عوض جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس فروخت کرنے والے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 7 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ دہلی سے تعلق رکھنے والا ایک ملزم مفرور بتایا گیا ہے۔

 

ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس 11 ساوتھ زون جی چکرورتی نے بتایا کہ ملزمین کے قبضہ سے ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں اور بورڈس کے جعلی ڈگری صداقتنا مے ضبط کر لئے گئے۔ جو ملزمین گرفتار کئے گئے ان میں 32 سالہ محمد حبیب (فلائی ابراڈ کنسلٹنسی ۔ ملک پیٹ ) ساکن بازار گھاٹ ، 36 سالہ عبدالروف ( ایجووائس اور میز کنسلٹنسی ۔ عابدس) ساکن چلکل گوڑہ سکندر آباد، 28 سالہ محمد عرفان (فلائی ابراڈ ایجنٹ ) ساکن سنتوش نگر ، 29 سالہ ایجنٹ شاہنواز خان ساکن عیدی بازار ، 34 سالہ محمد زبیر ملازم فلائی ابراڈ کنسلٹنسی) ساکن اے سی گارڈ نامیلی 29 سالہ سلمان خان (ملازم فلائی ابراڈ کنسلٹنسی ) ساکن ملے پلی اور 33 سالہ محمد عبدالستان (ور کر فلائی ابراڈ کنسلٹنسی ) شامل ہیں، جب کہ جعلی تعلیمی اسناد تیار کرنے والا اہم ملزم منیل کپور ساکن دہلی مفرور بتایا گیا ہے۔

 

ڈی سی پی ٹاسک فورس نے بتایا کہ ملزمین کے قبضہ سے تلنگانہ یونیورسٹی، آندھرا یونیورسٹی ، رائلسیما یونیورسٹی ، راجستھان نرسنگ کونسل ، چھترپتی شیواجی مہاراج یونیورسٹی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن ،اور دیگر یونیورسٹیوں کے تیار کردہ جعلی سرٹیفکیٹس کو ضبط کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button