انٹرٹینمنٹ

حیدرآباد کی پرساد ملٹی پلیکس میں نہیں دکھائی جائے گی "پشپا 2” فلم

حیدرآباد: تلگو فلم انڈسٹری کے مشہور شخصیات اور حیدرآبادیوں کے پسندیدہ سینما تھیٹروں میں پرساد ملٹی پلیکس سرِ فہرست ہے۔ تاہم حالیہ طور پر ریلیز ہونے والی فلم "پشپا دی رول” کو اس تھیٹر میں دیکھنے کے لیے منتظر سینما شائقین کے لیے ایک مایوس کن خبر آئی ہے۔

 

پرساد ملٹی پلیکس کی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ "پشپا 2” کو اس تھیٹر میں نہیں دکھا پائیں گے۔ اس سلسلے میں جمعرات کی صبح ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں لکھا گیا ہے کہ "سینما شائقین کو بہترین سینمیٹک تجربہ فراہم کرنے کا ہمارا مقصد تقریباً دو دہائیوں سے ہے۔ بدقسمتی سے کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ہم ‘پشپا 2’ کو آپ کے پسندیدہ پرساد ملٹی پلیکس میں پیش نہیں کر پا رہے ہیں۔ اس سے آپ کو کوئی تکلیف پہنچی

 

ہو تو ہمیں افسوس ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہمیں سمجھیں گے اور ہماری محبت ہمیشہ برقرار رہے گی۔”اس پوسٹ میں فلم نہ دکھانے کی وجہ تو نہیں بتائی گئی لیکن اس کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button