نیشنل

عتیق احمد کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ۔ گینگسٹر کی بہن سپریم کورٹ سے رجوع

نئی دہلی: گینگسٹر و سیاستداں عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف احمد کے پولیس حراست میں قتل کی تحقیقات کے لیے ان کی بہن عائشہ نوری سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی ہیں۔ عائشہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں دونوں بھائیوں کے ساتھ عتیق کے بیٹے اسد کے انکاؤنٹر کو بھی مشکوک قرار دیا گیا ہے۔

 

 

اس درخواست میں عائشہ نے سپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عتیق کے قتل کا کیس پہلے ہی سپریم کورٹ میں ہے۔ سپریم کورٹ نے مفاد عامہ کے تحت داخل ایک درخواست پر اترپردیش حکوت سے اسٹیٹس رپورٹ طلب کی تھی۔ اس معاملے میں کی سماعت 3 جولائی کو ہوگی۔

 

 

اتر پردیش کے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف پولیس کی حراست میں میڈیکل چیک اپ کے لیے پریاگ راج (الہ آباد) کے ایک ہاسپٹل لے جایا گیا تھا۔ اس دوران وہ وہ صحافیوں کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے کہ لائیو کیمرے پر بات کرتے ہوئے ان کا قتل کردیا گیا تھا۔ تین حملہ آوروں نے دونوں بھائیوں پر گولیاں برسائیں، ان کے نیچے گرنے کے بعد بھی وہ فائرنگ کرتے رہے۔ بعد ازاں وہ خودسپرد ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button