“یوسف بھائی”- حیدرآباد میں عطریات شوروم کا افتتاح۔ مداحوں کا غیر متوقع ہجوم

کے این واصف
“اس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی” “یوسف بھائی” پرفیوم شوروم کے افتتاح کی خبر میڈیا میں ایسی پھیلی کہ وہ پروین شاکر کے مصرعہ کی عملی تصویر بن گئی۔ حیدرآباد میں خشبو کے خالق یوسف بھائی پرفیوم شوروم کا افتتاح عمل میں آیا۔
ہندوستان میں کھلے یوسف بھائی کے اس پہلے شوروم پر اتوار کی شام پرفیومز کے چاہنے والوں کی ایک غیر معمولی تعداد امنڈآئی۔ شوروم نے اپنی تنگ دامی کا شکوہ کیا اور مقابل کی سڑک شائقین سے پر ہوگئی۔ آخر کار ہجوم کو منظم کرنے علاقے کی پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔ اس کو حیدرآباد کی غیر معمولی اور یادگار افتتاحی تقریب کہا جاسکتاہے۔
مانصاحب ٹینک (مقابل آگرہ سوئٹس) حیدرآباد میں اتوار کی شام یوسف بھائی کے ہاتھوں شوروم کا افتتاح عمل میں آیا۔ ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے یوسف بھائی پرفیومز کی تیاری لئے دبئی میں غیر معمولی شہرت رکھتے ہیں۔ حیدرآباد کے ایک جواں سال بزنس میں
مقیت عاطف نے یوسف بھائی سے فرنچائز حاصل کی۔ اور حیدرآباد میں پرفیومز کے شائقین کی دیرینہ خواہش پوری کی۔