جنرل نیوز

عادل آباد ۔ دارالعلوم محمدیہ میں اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن عادل آباد یونٹ کے نو منتخب عہدیداران کی تہنیتی تقریب ۔

عادل آباد۔27/فروری  ( اردو لیکس) مدرسہ دارالعلوم محمدیہ بھکتاپور عادل آباد کے علماء کرام و معلمین نے صدر مدرس دارالعلوم محمدیہ مولانا شیخ احمد رمضانی کی ہدایت پر اور صدر مدرسہ جناب محمد بن احمد سیٹھ کی صدارت میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن عادل آباد یونٹ کے ذمہ داران کی تہنیتی پروگرام منعقد کی۔تقریب کی نظامت حافظ و قاری سرتاج احمد اشاعتی نے کی۔اس موقع پر علمائے کرام مولانا محمد قمر صاحب،مولانا اسلام الدین قاسمی،حافظ عبدالاحد صاحب، مولانا جیلانی صاحب قاسمی اور حافظ سرتاج احمد،مولوی عمر مربی،حافظ سید جعفر اشاعتی،مولانا اکبر صاحب مظاہری نے نو منتخب صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن عادل آباد محمد شاہد احمد توکل اور نائب صدر محمد آصف الدین، جنرل سیکریٹری حافظ خضر احمد یافعی،خازن شیخ عصمت علی اور آرگنائزیشن سیکریٹری عمیم شریف،سیکریٹریز محمد محسن،محمد اشفاق کو شال پوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر حافظ سرتاج احمد اشاعتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافت ہمارے ملک ہندوستان کا چوتھا ستون مانا جاتا ہے اور صحافیوں کی خدمات ناقابل فراموش ہے ۔ انہوں نے فیڈریشن کے نو منتخب تمام ہی احباب کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button