تلنگانہ

کورٹلہ کی سافٹ ویئر انجینئر دیپتی کی موت ہنوز ایک معمہ _ جسم پر زخم پائے جانے کی اطلاع ، چندنا کی فراری پر بھی کئی شکوک

کورٹلہ _ 31 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں دو دن قبل سافٹ ویئر انجینئر دیپتی کی مشتبہ موت کا ابھی تک خلاصہ نہیں ہوا ہے پولیس دیپتی کی موت کی وجہ کا پتہ لگانے میں مصروف ہے کیونکہ دیپتی کی بہن چندنا جو اس واقعے کے بعد گھر سے فرار ہے ملنے کے بعد ہی   اس کی موت کا راز سامنے آئے گا۔

 

پولیس کو دیپتی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے بتایا گیا ہے کہ دیپتی کے چہرے گلے اور سینے پر بعض زخم پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی یہ واضح ہوجائے گا کہ دیپتی نے خودکشی کی تھی یا پھر کسی نے اس کا قتل کردیا۔

 

دیپتی کی بہن چندنا ،  بہن کی موت کی اطلاع کے بعد بھی گھر واپس نہیں آئی اور پولیس سے چھپتے پھر رہی ہے اس سے بھی کئی شکوک جنم لے رہے ہیں بتایا جاتا ہے کہ چندنا نے اپنے بھائی کو ایک آڈیو ریکارڈنگ بھیجا ہے جس میں وہ یقین دلا رہی ہے کہ دیپتی کا قتل اس نے نہیں کیا۔

 

بہرحال چندنا اور اس کے ساتھ فرار ہونے والے نوجوان کے ملنے کے بعد ہی دیپتی کی موت کا پردہ آٹھ سکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button