تلنگانہ

جگتیال سے کریم نگر آنے اور جانے والی تمام گاڑیوں کو 11 اکتوبر سے 8 دن تک اس راستے سے جانا ہوگا

جگتیال _10 اکتوبر ( اردولیکس) جگتیال سے کریم نگر جانے والی گاڑیوں کو 8 دن تک گنگادھرا کے بجائے کنڈہ گٹو بائی پاس روڈ اور دنگالا مری چیک پوسٹ سے گنگادھرا ایکس روڈ سے گزرنا ہوگا ۔اس سلسلے میں ضلع کلکٹر جگتیال نے ضلع پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ 11 اکتوبر تک 18 اکتوبر تک جگتیال سے کریم نگر اور کریم نگر آنے والی تمام گاڑیوں بشمول موٹر بائیکس کے رخ کو موڑ دیں۔ضلع کلکٹر نے اپنے ضلع ایس پی کو لکھے گئے ایک مکتوب میں بتایا کہ کریم نگر سے جگتیال ریلوے لائن کے مرمتی کام انجام دئے جا رہے ہیں گنگادھرا کے ریلوے کراسنگ گیٹ نمبر 29/t کے پاس ریلوے لائن کافی خراب ہو گئی ہے ریلوے حکام نے اسے 8 دن میں درست کرنے کا وقت مانگا ہے جس کے پیش نظر تمام گاڑیوں آر ٹی سی بسوں، چار پہیہ، دو پہیہ کی گاڑیوں کے رخ کو گنگادھرا چوراستہ سے موڑ دیا جائے گا۔ گاڑیوں کو تھاڑاگنڈہ بوئن پلی، ویملواڑہ سے کنڈہ گٹو بائی پاس، شاتراج پلی، فضل نگر واٹیمولا، نلگنڈہ، چیپیال اور دنگالا مری چیک پوسٹ سے جگتیال اور کریم نگر جانے کی اجازت رہے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button