نیشنل

صندل جلوس کے ساتھ مندر میں داخل ہونے کی کوشش _ ناسک میں چار مسلم نوجوان گرفتار

Photo courtesy by Twitter 

ممبئی _ 17 مئی ( اردولیکس ڈیسک) مہاراشٹر کی  ناسک پولیس نے چار مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ان پر الزام ہے کہ انھوں نے  مبینہ طور پر ناسک کی مشہور ترمبکیشور مندر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی ۔ ریاستی حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی ہے

ملزمین  کی شناخت عقیل یوسف سید، سلمان عقیل سید، متین راجو سید، اور سلیم بخشو سید کے طور پر کی گئی ہے اگر چکہ یہ واقعہ 13 مئی کو پیش آیا ۔ لیکن سوشل میڈیا پر اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مندر کے ٹرسٹ کے ذمہ داروں کی  شکایت پر پولیس نے ان چاروں نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انھیں منگل کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم نوجوانوں  نے  عرس کے صندل جلوس کی شکل میں مندر کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاکہ مندر میں واقع شیولنگ کو چادر چڑھایا جا سکے ۔ تاہم مندر کے باہر تعینات سیکورٹی عملہ نے انھیں گیٹ کے باہر ہی روک دیا ۔

 

انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق صندل کے منتظم متین سید نے  بتایا کہ وہ برسوں سے صندل کے دن بھگوان شیو کو چادر دکھاتے ہیں اور وہ مندر کے اندر نہیں جاتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم  نے شیو لنگ کو چادر چڑھانے کی کوشش نہیں کی اور وہ صرف چادر کو مندر کی سیڑھیوں تک لے گئے تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button