تلنگانہ

تلنگانہ میں گروپ 1 امتحان کا پرامن اختتام _ تاخیر سے پہنچنے والے کئی امیدوار امتحان لکھنے سے محروم

حیدرآباد _ 16 ،اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ میں گروپ 1 کا امتحان جو صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوا تھا دوپہر ایک بجے پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔ TSPSC نے اس امتحان کے لیے بڑے انتظامات کیے ہیں جو 503  جائیدادوں کو پر کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ آخری لمحات میں امیدواروں کا سنٹرز پر بھیڑ دیکھی گئی ۔ بعض مراکز پر بائیو میٹرک حاضری لینے میں تاخیر ہو ئی ۔ ٹیاب میں چارجنگ کی کمی اور  سست روی کی وجہ سے یہ عمل تاخیر سے انجام دیا گیا مقررہ وقت کے اندر امتحانی مرکز کے گیٹ سے داخل ہونے والوں کو اجازت دی گئی۔ عہدیداروں نے 10.15 منٹ پر مرکز کے اندر جانے کے اصول کو سختی سے نافذ کیا۔ کچھ امیدواروں کو آخری لمحات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

اندر مائیں امتحانات لکھ رہی تھیں.اور باہر  باپ ، دادا دادی اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتے نظر آ رہے تھے۔ دوسری جانب کچھ امیدوار بارش کے باعث تاخیر سے پہنچے۔ دیگر کو سنٹر کے پتے ٹھیک سے نہ ملنے کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔ جس پر ان سب کو گھر بھیج  دیا گیا۔ کچھ امیدوار چند سیکنڈ تاخیر سے پہنچے کر  امتحان سے محروم رہ گئے۔ تاخیر سے آنے والے امیدواروں کا کہنا ہے کہ پہلے 1 منٹ کا اصول تھا لیکن اب 15 منٹ لیٹ کا اصول متعارف کرایا گیا ہے۔ عابد کے اسٹینلی کالج کے امیدواروں نے شکایت کی کہ وقت پر پہنچنے کے باوجود انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button