جرائم و حادثات

عادل آباد ضلع میں مزید جہیز کے لئے ہراساں کرنے والے شیخ معین الدین سمیت چار افراد کو جیل کی سزا

عادل آباد۔(اردو لیکس) تلنگانہ کی عادل آباد پی سی آر کورٹ کے فرسٹ کلاس جج یشونت سنگھ چوہان نے جہیز ہراسانی کیس میں چار افراد کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔

 

تفصیلات کے مطابق سال 2015 میں عادل آباد مستقر کے آر ٹی سی کوارٹرس میں رہنے والی 30 سالہ فرحانہ بیگم کی شادی ايچوڈہ کے ساکن 36 سالہ شیخ معین الدین سے ہوئی تھی۔فرحانہ بیگم کو اولاد نہ ہونے کی وجہ سے شوہر شیخ معین الدین،دیور شیخ جمال الدین،نند عاصمہ اور غوثیہ بیگم نے ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا اور اضافی جہیز لانے کے لئے مجبور کرتے ہوئے اسے گھر سے نکال دیا گیا تھا۔فرحانہ بیگم نے ملزمین کے خلاف 2015 میں عادل آباد مہیلا پولیس اسٹیشن میں ایک درخواست درج کرائی تھی۔

 

جس پر عادل آباد مہیلا پولیس ایس آئی ڈی پدما نے جرم نمبر 37/2015 U/Sec 498(a)IPC, 4 OF جہیز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔اس معاملے میں سی ڈی او عبدالمبین نے گواہوں کو عدالت میں پیش کیا اور اسسٹنٹ پی پی ایم نوین نے جرم ثابت کیا اور فرسٹ کلاس پی سی آر کورٹ جج یشونت سنگھ چوہان نے فیصلہ سناتے ہوئے چاروں ملزمان کو ایک ایک سال قید اور ہر ایک کو 20,000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔کورٹ لائسنسنگ آفیسر ایم گنگا سنگھ نے کہا کہ پورا جرمانہ متاثرہ کو دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button