نیشنل

نقلی دوائیں بنانے والوں کی خیر نہیں

نئِ دہلی: مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نےDrugs Controller General کو ہدایت دی ہے کہ وہ دوا سازی کی ایسی سبھی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں جو نقلی دوائیں بناتی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک میں تیار کی جانے والی دواﺅں کی کوالیٹی کے معملہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

 

 

 

ڈاکٹر مانڈویا نے نئی دلی میں کَل دوا ساز کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ دوائیں تیار کرنے والی کمپنیوں کا معائنہ کرنے کیلئے خصوصی دستے تیار کئے گئے ہیں اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک 137 کمپنیوں کا معائنہ کیا جاچکا ہے اور 105 کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button