نیشنل

حماس، اسرائیل جیسے مسلہ پر بھارت میں کبھی جنگ نہیں ہوئی کیونکہ۔۔۔۔۔۔ آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت

ناگپور _ 22 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان میں اس مسئلہ پر کبھی کوئی لڑائی یا جنگ  نہیں ہوئی جس پر اسرائیل اور حماس لڑ رہے ہیں۔

 

یہ ہندوؤں کا ملک ہے، جو تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے۔ اس ملک میں ایک مذہب، ثقافت ہے جو تمام فرقوں اور عقائد کا احترام کرتی ہے۔ وہ مذہب ہندومت ہے۔اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم دوسرے تمام مذاہب کو مسترد کرتے ہیں۔حماس اسرائیل جنگ جیسی صورتحال بھارت میں نہیں ہے۔

 

موہن بھاگوت چھترپتی شیواجی  کی تاجپوشی کے 350 سال پورے ہونے کی یاد میں  ناگپور کے ایک اسکول میں منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے یہ بات کہی ۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا کو دیکھیں تو ہر جگہ لڑائی ہو رہی ہے۔ آپ نے روس یوکرین جنگ، حماس اسرائیل جنگ کے بارے میں سنا ہوگا۔

 

آر ایس ایس چیف نے کہا، ہر جگہ لڑائی جاری ہے۔ آپ نے روس یوکرین جنگ، حماس اسرائیل جنگ کے بارے میں سنا ہوگا۔ ہمارے ملک میں ایسے مسائل پر کبھی جنگیں نہیں ہوئیں۔ شیواجی مہاراج کے زمانے میں بھی اس قسم کا حملہ ہوا تھا، لیکن ہم نے اس مسئلہ پر کبھی کوئی جنگ نہیں لڑی۔ کیونکہ ہم ہندو ہیں اور صرف ایک ہندو ہی ایسا سوچ سکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button