جنرل نیوز

عادل آباد ٹاؤن میں آر ٹی او آفس کے قریب واقع ریلوے گیٹ دو دن کے لیے بند رہے گا ۔

عادل آباد ۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے سینئر سیکشن انجینئر ادے کمار سنگھ نے کہا کہ عادل آباد ٹاؤن میں آر ٹی او آفس کے قریب واقع ریلوے پھاٹک (ریلوے گیٹ) اس مہینے کی 31 تاریخ کو شام 6 بجے سے 2 نومبر کی شام 6 بجے تک بند رہے گا۔کیونکہ ریل کی پٹریوں کی مرمت کے لیے ٹیپنگ مشین سے مرمت کا کام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران آر ٹی او آفس کے قریب واقع ریلوے گیٹ پر کسی قسم کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے شہر کے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button