جنرل نیوز

کھمم میں 27 ستمبر کو گنیش وسرجن جلوس

کھمم میں 27 ستمبر کو گنیش وسرجن جلوس۔۔ کھمم کے منیر ندی میں گنیش نمرجنم کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کھمم کلکٹر وی پی گوتم و کمشنر پولیس کھمم وشنو یس واریر نے تمام انتظامات کا جائزہ لیا

کھمم میں 27 ستمبر کو گنیش وسرجن جلوس۔۔ کھمم کے منیر ندی میں گنیش نمرجنم کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کھمم کلکٹر وی پی گوتم و کمشنر پولیس کھمم وشنو یس واریر نے تمام انتظامات کا جائزہ لیا

 

جاریہ ماہ کے 27 ستمبر بروز چہار شنبہ کھمم میں گنیش نمرجنم کے سلسلے میں آج کھمم کلکٹر وی پی گوتم اور کمشنر پولیس وشنو یس واریر نے کھمم کے منیر ندی کا جائزہ لیا واضح رہے کہ ہر سال گنیش تہوار کے موقع پر کھمم کے منیر ندی میں تمام گنیش مورتیوں کا نمر جنم کیا جاتاہے کھمم کلکٹر وی پی گوتم نے کہا کہ گنیش نمرجنم کے سلسلے میں تمام انتظامات منیر ندی کے پاس مکمل کرلیے گئی گنیش نمرجنم کے سلسلے میں کھمم کے منیر ندی کے پاس لائٹس دو بڑے کرین اور آویزاں کردیے گیے کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے منیر ندی پر ماھر غوطہ خوروں کو بھی رکھا گیا

 

اس موقع پر کھمم کمشنر پولیس وشنو یس واریر نے کہا کہ گنیش وسرجن کے موقع پر کھمم شہر میں پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا بالخصوص کھمم کے منیر ندی کا علاقے کے کالواوڈو سنٹر اور جبلی پورہ کے پاس پولیس کی جانب سے مکمل بیاری کیٹس سے ناکہ بندی کردی جائیں گی گنیش وسرجن جلوس کی تمام سی سی ٹی وی کمروں کے ذریعے کنٹرول روم سے نگرانی کی جائے گی کمشنر پولیس وشنو یس واریر نے مزید کہا کہ گنیش وسرجن جلوس کے موقع پر کسی بھی شر پسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا

 

کمشنر پولیس وشنو یس واریر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گنیش وسرجن کے موقع پر مدد کی ضرورت پڑنے پر فوری 100 پر ڈائل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے پولیس عہدیداران کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گنیش وسرجن کے موقع پر مستعدی کے ساتھ کام کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button