جنرل نیوز

بچوں کو مکتب نظام سے جوڑا جائے وقت کی اہم ضرورت 

محبوبنگر 23 جنوری /  مسجد علی با عبدللہ محبوب نگر میں 10 رجب المرجب بروز پیر بعد عصر 22 جنوری کو (یوم صبحایا۔ مکتب ) بنیادی دینی تعلیم کے طور مکتب کی فکر شعور اجاگر مسجد امام حافظ و مفتی محمد مبارک صاحب نے کہا اپنے بچوں کی دینی تعلیم کی فکر کریں جب تک ان کو دینی تعلیم سے آراستہ نہیں کر یں گے وہ کیسے اچھا انسان بنیں گے، ولدین کیلئے ضروری ہے کہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم دلانے میں دلچسپی لیں کیونکہ

 

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم میں سے ہر ایک پر دین کا ضروری علم حاصل کرنا فرض ہیں جس سے آدمی دین پر آسانی سے عمل کر سکیں ، صدر مسجد صوفی عبدالرحمن صاحب نے کہا روزانہ عصر تا مغرب بچوں کا وقت لیا جاتا ہے ، ایک معلم طلبہ کو پڑھاتے ہیں ، ناظرہ قرآن تجوید کے ساتھ پڑھایا جاتا ہے پھر اس کے ساتھ ساتھ آیات و احادیث کے ترجمے ، ایمانیات ، مسائل و احکام ، سیرتِ نبوی وغیرہ کی تعلیم دی جاتی ہے اور عربی زبان کی ابتدائی کتابیں بھی پڑھائی جاتی ہیں ۔

 

والدین سرپرست حضرات وہ اگلی نسلوں کو دین سے وابستہ رکھنے کے طریقۂ کار پر غور کریں اور ایسا راستہ اختیار کریں کہ ہمارے بچے عصری تعلیم میں بھی آگے ہوں اور دینی پہچان پر بھی پوری طرح قائم رہے ، اس کے لئے سب سے مفید اور آزمودہ طریقہ مکاتب کا نظام ہے ، تاکہ زیادہ سے زیادہ مکاتب قائم ہوں ، مکاتب صرف رسمی انداز کے نہ ہوں ؛ بلکہ جس میں ناظرہ قرآن ، حفظ ، منتخب آیات و احادیث کے ترجمے ، عبادات و معاملات اور شخصی زندگی سے متعلق ضروری احکام ، نیز رسول اﷲ ﷺ اورانبیاء کرام کی سیرت اور تاریخ جیسے اہم مضامین شامل نصاب ہوں اور ان کی باضابطہ تعلیم ہوا کرے ، اُردو زبان بھی اس نصاب کا ایک اہم جزو ہو اور ان طلبہ و طالبات کو اچھی طرح اُردو لکھنا اور پڑھنا آجائے ؛ تاکہ وہ اپنے اسلاف کے علمی ورثہ سے جڑے رہیں ، علماء کو ان کا علم ، مشائخ کو ان کی دینی نسبت اور دعوتی کام کرنے والوں کو ان کی دعوتی وابستگی انھیں اپنے بچوں کی طرف سے بے پرواہ نہ کردے اور یہ خیال نہ پیدا ہوجائے کہ ہماری یہ دینی وابستگی لازمی طورپر ہماری آنے والی نسلوں کو بھی دین سے مربوط رکھے گی

 

ہم اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں کہ کیا کبھی ہم نے اس پر غور کیا ہے الفیض ویلفیئر سوسائٹی صدر جہانگیر بابا نے بچوں کو دینی کتابیں تقسیم کی اس موقع پر موزن قادر ، محمد سلیم، شیخ یوسف علی، مرزا علی بیگ، محمد بھائی ، محمد طاہر اور دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button