انٹر نیشنل

نیپال طیارے حادثہ میں تمام 72 افراد ہلاک _ 5 ہندوستانی بھی شامل

حیدرآباد _ 15 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) نیپال کے پوکھارا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یاتی ایئر لائنز کا 72 سیٹوں والا طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہونے سے 72 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے وقت طیارے میں 68 مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔ طیارے کے گرتے ہی زبردست آگ بھڑک اٹھی اور اس میں سوار تمام افراد آگ کی لپیٹ میں آگئے۔اور زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔

 

مرنے والوں میں 53 نیپالی، پانچ ہندوستانی، چار روسی، دو کوریائی، دو آئرلینڈ کے، ایک ایک افغانستان اور فرانس کا مسافر تھا ، جن میں دو شیرخوار بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد پوکھرا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔ نیپالی امدادی ٹیمیں میدان میں اتر گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔ اب تک کل 30 نعشیں نکالی جا چکی ہیں۔ مرنے والے ہندوستانیوں کی فوری شناخت نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button