تلنگانہ

جگتیال کے اردو گھر کی پہلی منزل پر 20 لاکھ روپے سے حج ھاوز تعمیر کرنے رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار کا اعلان _ عازمین کے ٹیکہ اندازی کیمپ سے رکن اسمبلی کا خطاب

حج سوسائٹی ضلع جگتیال کے زیر اہتمام عازمین حج کے لئے شاندار پیمانے پر ٹیکہ اندازی کیمپ مسلم کمیونٹی ہال قلعہ گڈہ میں مفتی سید مظہر القاسمی صاحب نقشبندی صدر حج سوسائٹی ضلع جگتیال منعقد ہوا ۔مہمان خصوصی ڈاکٹر سنجے کمار  ایم یل اے وسید عرفان الحق  ڈائرکٹر ریاستی حج کمیٹی تلنگانہ تھے۔مولانا مطیع الرحمن اسعدی صاحب امام وخطیب مسجد اسلامیہ اسلام پورہ کی قرأت کلام پاک سے کیمپ کا آغاز ہوا۔عارف حسین نے نعت شریف پیش کی۔

اس سال ضلع جگتیال سے ستر 70 عازمین حج جارہے ہیں ۔

صبح دس بجے سے ضلع جگتیال کے میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر پی سدھیر کمار صاحب کی راست نگرانی میں چار پانچ ڈاکٹرس اور میڈیکل اسٹاف کی ٹیم ٹیکہ اندازی کیمپ میں حاضر ہوکر ٹیکہ اندازی پروگرام میں پورے دلچسپی سے عازمین حج کی خدمات انجام دیئے ہیں خادمین حج سوسائٹی محمد عباد صاحب محمد حبیب الدین ذاکر صاحب تسلیم پاشاہ صاحب نے میڈیکل فارموں اورٹیکہ اندازی کتابچہ میں عازمین حج سے متعلق تمام اندراجات کی خانہ پوری کرتے ہوے سرٹیفیکٹ کے حصول میں مددگار بنے رہے ۔

 

ڈائرکٹر حج کمیٹی تلنگانہ محترم سید عرفان الحق  نے حج ہاؤز نامپلی میں 7/جون سے شروع ہو نے والے حج کیمپ کی تمام سہولتوں سےآگاہی پر تفصیلی طور پر واقفیت دئیے۔

ڈاکٹر سنجے کمار  نے تمام عازمین حج کو ‌مبارکباد پیش کی اور کہاکہ ریاستی حکومت عازمین حج کی خدمات اچھے طریقے پر انجام دیتےہوے خوشی وفخر محسوس کرتی ہے۔

ڈاکٹر سنجے کمار  یم یل اے نے تمام عازمین حج سے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا صحت کی حفاظت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پیدل چلنے کی مشق کیجئے ۔غذا مناسب استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو صحت مند رکھئیے۔ ریاستی حکومت اور عوام کے لئے دعاؤں میں ضرور یاد رکھنا۔ بھائی چارگی ہماری ریاست تلنگانہ کی شان ہے ہم سب مل جل کر رہیں گے یہی چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ صاحب کی تمنا ہے دعاء کیجئے کہ ہماری ریاست تلنگانہ ترقی کرتی رہے ۔

20/لاکھ سے اُردو گھر تعمیر کیا جارہا ہے ۔ اسکی اوپری منزل پر مزید 20/لاکھ روپے سے حج ہاؤز بھی بنایا جائیگا ۔۔

مسلم علاقوں میں لاکھوں روپیوں کے خرچ سے سڑکیں بنوائی گئیں ۔ اسی طرح ہر ایک کی ترقی کے لئےکام کرنا ہماری خواہش ہوتی ہے۔

خادم حج سوسائٹی سید جمیل احمد نے تمام عازمین حج ومیڈیکل اسٹاف کے لئے ظہرانہ کا نظم کیا ۔ مولانا مرزا عمر علی بیگ قاسمی نے کیمپ کی کاروائی چلائی۔

 

خادمین حج سوسائٹی ضلع جگتیال محمد ریاض خان ۔ لیاقت علی محسن ۔ریاض الدین ماما ۔عارف حسین ۔ تسلیم پاشاہ ۔حبیب الدین ذاکر ودیگر ممبران نے اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں اپنی صلاحیتوں کا اچھا مظاہرہ کیا ۔

 

تمام عازمین حج کو ریاستی حج کمیٹی تلنگانہ کے ڈائرکٹر الحاج سید عرفان الحق صاحب کی جانب سے *حج گائیڈ* کا تحفہ دیا گیا ۔حج سوسائٹی ضلع جگتیال کی جانب سے *حج قدم بقدم* چارٹ کا تحفہ بھی دیا گیا

 

اخرمیں مفتی سید مظہر القاسمی صاحب نقشبندی صدر حج سوسائٹی ضلع جگتیال نے دعاء فرمائی ۔ مولانا مرزا عمر علی بیگ قاسمی نے تمام عازمین حج میڈیکل اسٹاف اور اراکین حج سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button