مبارکباد

عتیق الرحمان بی آر ایس پارٹی قائد کے بھانجے کی شادی خانہ آبادی

عادل آباد۔یکم/جون(اردو لیکس)عتیق الرحمان بھارت راشٹریہ سمیتی قائد و وارڈ نمبر 35 عادل آباد صدر کے حقیقی بھانجے محمد رضوان اللہ ولد محمد ظہیر اللہ کا نکاح محمد شکیل صاحب ساکن عادل آباد کی دُختر نیک اختر کے ہمراہ 28/مئی بروز اتوار مسجد قادریہ رضویہ میں بعد نماز عصر انجام پایا۔نائب قاضی مولانا عبدالعزیز نے خطبہ نکاح پڑھایا۔تقریب ولیمہ 29/ مئی کو بروز پیر سنٹرل گارڈن ٹی۔این۔جی۔اوز ہوم عادل آباد میں شاندار پیمانے پر ترتیب دیا گیا۔

 

 

اور مہمانوں کے لئے پُر اثر عشائیہ و استقبالیہ ترتیب دیا گیا۔جس میں سابق وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا،ریاستی اقلیتی کمیشن ممبر محمد اطہر اللہ،عادل آباد میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی،میونسپل کو آپشن ممبر محمد اعجاز احمد،بی آر ایس پارٹی اقلیتی قائد محمد یونس اکبانی،نمایندہ کونسلر محمد عبدالمبین،ٹاؤن صدر اجے الال،نمایندہ کونسلر محمد عمران،اقلیتی ٹاؤن صدر سلیم پاشاہ،جنگلی پرشانت،سابق ٹاؤن صدر سید ساجد الدین،مجلس اتحاد المسلمین کے سینئر قائد سید عنایت چشتی،الحاج محمد حمید اللہ صاحب ریٹائرڈ آڈٹ آفیسر،الحاج سید خیرات علی صاحب ریٹائرڈ سپروائزر مارکٹنگ ڈیپارٹمنٹ،الحاج محمد علیم الدین صاحب ریٹائرڈ گریڈ2 سیکریٹری مارکٹنگ ڈیپارٹمنٹ،الحاج محمد اطہر احمد منیجنگ ڈائریکٹر ستارہ بلڈرز،نصرت علی سیول کنٹریکٹر،محمد عبدالسمیع سینئر لیب ٹیکنیشن رمس ہاسپٹل،محمّد آصف علی،عبدالجلیل دبئی،محمد مدثر نذر،محمد مجیب خان صدر مسجد کوثر،محمد امتیاز الدین،شیخ جاوید،عبدالصمد نعیم مالک فور۔يس گیسٹ ہاؤس،محمد امیر ریئل اسٹیٹ،محمد عبدلکلیم،عبدالجلیل ریٹائرڈ آر۔ٹی۔سی کنٹرولر کے علاوہ مختلف شعبہ حیات سے وابستہ سرکردہ شخصیات،اساتذہ برادری،صحافی برادری،علماء مذہبی و سماجی قائدین صدر تنظیم الائمہ

 

 

والمؤذنین حافظ محمد منظور احمد کے علاوہ دوست احبابِ و رشتہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے نوشہ محمد رضوان اللہ کو اپنی دعاؤں سے نوازا،مہمانوں کا استقبال نوشہ ولد محمد ظہیر اللہ،بڑے تایا محمد مظہر اللہ،چھوٹے تایا محمد ظفر اللہ،نوشہ کے بہنوئی شیخ اعجاز،نوشہ کے مامو عبدالفیروز،عبدالقدیر،عتیق الرحمان بھارت راشٹریہ سمیتی قائد و وارڈ نمبر 35 صدر،شیخ نوید،شیخ رحیم،عبدالشعیب،عبدالشاداب،عبدالعدنان نے کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button