جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں بھیانک سڑک حادثہ _ 4 نوجوان ہلاک _ مرنے والوں میں دو بھائی بھی شامل

نظام آباد _ 13 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 4  نوجوان ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے اندول وائی منڈل کی چندرائن پلی قومی شاہراہ پر اتوار کی رات اُس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے جانے والی کار  نے  توازن کھودیا اور یہ کار، ٹہرے ہوئے کنٹینر سے ٹکراگئی۔

 

حادثہ اتنا بھیانک تھاکہ چار نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور کار کو شدید نقصان پہنچا۔تیز رفتاری حادثہ کا سبب بتائی  جارہی ہے۔مہلوکین، موبائل فون کے سامان کا ہول سیل بزنس کرتے تھے۔یہ نوجوان، حیدرآباد میں سامان کی خریداری کرنے کے بعد واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔۔

 

مرنے والوں کی شناخت  نظام آباد شہر کے چندرشیکھر کالونی کا گنیش، اس کا بھائی آدتیہ،اس کادوست پرکاش کی حیثیت سے ہوئی ہے جبکہ ان کا آبائی وطن بلولی مہاراشٹر ہے ۔ایک اور نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی۔پرکاش کی شادی 2مئی کو مقررتھی جبکہ گنیش کی اہلیہ 9ماہ کی حاملہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button