جنرل نیوز

دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور شعبہ نسوان کی جدید عمارت کی تعمیر کی تکمیل کے موقع پر دعائیہ محفل

خانہ پور 15/جنوری۔ مولانا محمد شاہد علی مظاہری نائب ناظم دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور کی اطلاع کے بموجب بتاریخ 16/جنوری 2024بروز منگل بعد نمازِ عصر احاطہ دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور میں شعبہ نسوان کی جدید عمارت کی تعمیر کی تکمیل کے موقع پر ایک دعائیہ محفل منعقد کی جائے گی

 

جس میں مدرسہ ہٰذا کے سرپرست ،ریاست تلنگانہ آندھراپردیش کی علمی ،عرفانی وروحانی شخصیت عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مدظلہ العالی اور حضرت مولانا عبدالحلیم رشادی مدظلہ (استاذ حدیث ورکن شوری سبیل الرشاد ایجوکیشنل فاؤنڈیشن شکاگو) تشریف لارہے ہیں انشاءاللہ بعد نمازِ مغرب مہمان علماء کرام کاخطاب ہوگا۔

 

مولانا محمد مصدق القاسمی ناظم دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور ومولاناشاہدعلی مظاہری نائب ناظم دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور نےنے تمام امت مسلمہ سے شرکت کی گذارش کی ۔۔۔نوٹ خواتین کیلے پردہ کا نظم رہےگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button