جنرل نیوز

عادل آباد کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں عوامی شکایتی دربار کا انعقاد ۔

عادل آباد۔2/جنوری(اردو لیکس)ضلع کلکٹر عادل آباد سکتا پٹنائک نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوام کے مسائل سے متعلق عوام کی شکایات پر مناسب اقدامات کریں۔پیر کو کلکٹر کے میٹنگ ہال میں منعقدہ عوامی شکایتی دربار کے پروگرام میں انہوں نے درخواستیں وصول کیں۔ ضلع بھر سے لوگ آئے اور اپنی درخواستیں پیش کیں کہ بنک سے قرضہ جات،زمینوں کے مسائل اور مالی تعاون و دیگر مسائل پر مبنی درخواستوں سننے کے بعد کلکٹر نے متعلقہ محکمہ کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ ان کے حل کے لئے اقدامات کریں۔کلکٹر نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ لوگ اس امید کے ساتھ درخواست جمع کراتے ہیں کہ ان کے مسائل حل ہوجائیں گے۔انہیں زیر التواء رکھے بغیر وقتاً فوقتاً حل کیا جائے۔اس پروگرام میں ایڈیشنل کلکٹر رضوان باشاہ شیخ، آر ڈی او رمیش راتھوڑ کے ساتھ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button