جنرل نیوز

کورٹلہ کے ڈاکٹر بی این راو ہیلتھ فاونڈیشن کی جانب سے غریب خاتون کے پیروں کی مفت سرجری

کورٹلہ 30 /سپتمبر (واسق الرحمن)کورٹلہ نرسنگ ہوم میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر بی این راو نے کہا کہ ڈاکٹر بی این راو ہیلتھ فاونڈیشن غریب خواتین کو مفت علاج جو پیروں کے درد سے مبتلاء افراد جو چلنے پھرنے میں کافی تکلیف محسوس کر رہی تھیں اُن کے پیروں کا مفت آپریشن کیا گیا۔اخباری نمائندوں کو تفصیلات سے واقف کرواتے ڈاکٹر بی این راو نے کہا کہ کورٹلہ منڈل کلو ر گاوں کی راج گنگو 65سال خاتون پیر کے درد سے چلتے پھرنے میں کافی مشکلات درپیش ہورہی تھی کورٹلہ کے مشہور و معروف لیڈی ڈاکٹر سریمتی سویتی انوپ نے اس واقعہ سے بی این فاونڈیشن کو واقف کروایا۔ڈاکٹر بی این راو نے کہا کہ اس خاتون کے پیر کا آپریشن کرنے کی ضرورت ہے اور یہ خاتون اتنی بڑی رقم سے آپریشن کروانے سے قاصر ہے اس خاتون کی مالی حالات دیکھ کر مفت آپریشن کرنے کیلئے آگے آئے ہیں اس علاج پر دو لاکھ روپئے کا خرچ آئیگا اس آپریشن کو ڈاکٹر بی این راو فاونڈیشن مفت کروائے ہیں اسطرح کے اب تک چھ افراد کو مفت آپریشن کروائے گئے ہر ماہ ایک فرد کا مفت آپریشن کروانے کا اُنہوں نے تیقن دیا۔اس اجلاس میں سینئر ڈاکٹر وائی انوپ راو‘صدر آئی ایم اے کورٹلہ ڈاکٹر راجیش‘آئی ایم اے سکریٹری ڈاکٹر جگدیشور نے شرکت کی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button