جنرل نیوز

زکوٰۃ سنٹر انڈیا نظام آباد یونٹ کی جانب سے ضرورت مند افراد سے درخواستیں مطلوب  سکریٹری عبدالملک شارق کی میڈیا کانفرنس

نظام آباد: 12/ جون (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس) زکوۃ سنٹر انڈیا نظام آباد یونٹ کی جانب سے ضرورت مند افراد میں زکوۃ کی مالی امداد کی غرض سے درخواستیں مطلوب ہیں عبدالملک شارق سکریٹری زکوۃ سنٹر نظام آباد میں آج دوپہردفتر جماعت اسلامی خواتین پر منعقدہ ایک صحافتی کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات سے واقف کرواتے بتایا کہ مستحق افراد کو تلاش کر کے تین پروگرام جن میں روزگار تعلیمی وظائف اور مواسات شامل ہیں

 

ملت کے نوجوانوں و خواتین کو رقمی امداد کے ذریعہ کاروبار کا قیام معاشی طور خود مکتفی و مستحکم بنایا جائے ان میں تقسیم زکوۃ عمل میں لائی جا رہی ہے مستحق افراد کی مسلسل مدد کر کے انہیں خود مکتفی بنانا ہے اورآئندہ سالوں میں ان کو بھی زکوۃ ادا کرنے کے لائق بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے عبدالملک شارق نے بتایا کہ 12/جون سے 30/جون تک ضرورت مند افراد طیبہ پرفیومس نزد مسجد رضا بیگ احمد ی بازار نظام آباد سے درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں

 

عبدالملک شارق نے مزید مستحق افراد کو مدد کرنے کے لیے صاحب زکوۃ افراد سے اپیل کی کہ زکوۃ سنٹر انڈیا نظام آباد کو زیادہ سے زیادہ زکوۃ دیں تاکہ ملت کے غریب افراد کو خود کفیل بنایا جائے انہوں نے زکوۃ سنٹر نظام آباد کی جانب سے اس سال مجموعی طور پر 8 لاکھ 31 ہزار روپئے حاصل ہوئے۔عنقریب اس رقم کو مستحقین کا انتخاب کرتے ہوئے پہنچایا جائیگا۔ اس میڈیا کانفرنس میں اراکین مقامی مشاورتی مجلس زکوۃ سنٹر نظام آباد سید مجیب علی عبدالرحمن بازراہ محمد غوث موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button