کرناٹک کے ایک سرکاری ہاسپٹل کے ڈاکٹر پر حملہ _ خاتون اور اس کا رشتہ دار گرفتار ؛ گالی گلوچ کرنے ڈاکٹر پر الزام

کرناٹک کے چکمگلورو کے ایک سرکاری ہاسپٹل میں ڈاکٹر پر حملہ کے الزام میں ایک خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے خاتون تسلیمہ اور عرفان کو حراست میں لے لیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ارشاد نامی شخص کو زخمی حالت میں ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا اس دوران مریض کے ساتھ کافی تعداد میں اس کے رشتہ دار کی موجودگی پر آرتھوپیڈک ڈاکٹر نے اعتراض کیا۔جس پر ارشاد کی رشتہ دار تسلیمہ اور ڈاکٹر کے درمیان بحث ہوگئی ۔اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔خاتون نے ڈاکٹر پر چپل سے حملہ کیا ۔ اس واقعہ کے خلاف ڈاکٹروں اور اسٹاف نے ڈیوٹی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے دھرنا دیا اور حملہ آور کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاج کرنے والوں نے ریالی کی شکل میں پولیس اسٹیشن پہنچ گئے ان کی تائید میں بجرنگ دل اور زعفرانی تنظیموں کے کارکن بھی شامل ہوگئے۔
بعد ازاں پولیس نے دونوں کے خلاف کیس درج کرکے گرفتار کرلیا۔دوسری طرف تسلیمہ نے جوابی شکایت درج کرائی جس میں ڈاکٹر وینکٹیش پر ان کے ساتھ نازیبا زبان کا استعمال کرنے اور گالی گلوچ دینے کا الزام لگایا۔ اس کے بعد مسلم لیڈرس پولیس اسٹیشن کے سامنے جمع ہوگئے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں بھی شکایت درج کر لی ہے