تلنگانہ

 کے سی آر کی طبیعت ناساز ہاسپٹل میں شریک۔ ہیلتھ بلیٹن جاری

کے سی آر کی طبیعت ناساز ہاسپٹل میں شریک

 

حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے صدر اور سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ( کے سی آر) کو خرابی صحت کے سبب سوماجی گوڑہ میں واقع یشودھا ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔

 

ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کی جانب سے جاری کردہ تازہ میڈیکل بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ’’کے سی آر جسمانی کمزوری محسوس کرنے کے بعد شام کے وقت ہاسپٹل سے رجوع ہوئے۔ ابتدائی معائنوں میں ان کے خون میں شوگر کی سطح زیادہ اور سوڈیم کی مقدار کم پائی گئی۔ تاہم ان کی مجموعی صحت فی الحال مستحکم ہے۔‘‘

 

چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے کے سی آر کی صحت کے حوالے سے یشودھا ہاسپٹل کے ڈاکٹروں اور دیگر ذمہ داران سے بات چیت کی۔ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ کو بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی اور ان کی جلد صحت یابی اور مکمل شفایابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button