نیشنل

ماں کی نعش کے ساتھ تین روز تک باپ کے گھر پر احتجاج _ آندھراپردیش میں عجیب وغریب واقعہ

حیدرآباد_ 18 اکتوبر ( اردولیکس) آندھراپردیش میں پیش آئے ایک عجیب وغریب واقعہ میں ماں کی موت پر بیٹا اور بیٹیوں نے والد کے ہاتھوں آخری رسومات ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعش کے ساتھ تین روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔ گنٹور ضلع کے وٹی موکا، پونور منڈل سے تعلق رکھنے والی پشپاوتی (48) کی شادی 25 سال قبل، مننگی واری پلینی ، چنڈور منڈل، باپٹلا ضلع کے کوٹیشور راؤ سے ہوئی تھی۔ ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

 

بیٹیوں کی شادی ہو چکی ہے، بیٹا منی یومیہ مزدور ہے۔ بچوں کی پیدائش کے بعد میاں بیوی کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے، اس لیے پشپاوتی اسی گاؤں کے دوسرے گھر میں چلی گئی اور الگ رہنے لگی۔ جب وہ گھر منہدم ہوا تو وہ چار سال پہلے اپنے میکہ وٹی مکلائی گاوں منتقل ہوگئی۔ وہ حال ہی میں بیمار پڑی اور اس مہینے کی 14 تاریخ کو گنٹور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے دوران فوت ہوگئی تھی۔ چونکہ اس کا شوہر کوٹیشور راؤ پشپاوتی کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے آگے نہیں آیا، تینوں بچوں نے اپنی ماں کی لاش کے ساتھ اپنے والد کے گھر تین دن تک احتجاج کیا۔ تاہم کوٹیشور راؤ نے کوئی جواب نہیں دیا، چنڈور پولیس نے پیر کو تحصیلدار کنکا درگا سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس بارے میں کوٹیشور راؤ سے بات کی اور آخری رسومات انجام دینے کا وعدہ کیا۔ کوٹیشور راؤ کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ بچے جائیداد کی خاطر ایسا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button