تلنگانہ

کھمم میں 2 جولائی کو کانگریس کا جلسہ عام _ راہول گاندھی کی شرکت متوقع

کھمم میں 2 جولائی کو کانگریس کے جلسہ عام میں راہول گاندھی کی آمد متوقع ہے کھمم کے ایس آر گارڈن فنکشن ہال سے متصل 100 ایکر وسیع و عریض اراضی پر کانگریس کا جلسہ عام منعقد ہوگا ۔

 

واضح رہے کہ کھمم کے سابقہ رکن پارلیمنٹ پی سرینواس رڈی جو بی آر ایس پارٹی کو الوداع کھچکے 2 جولائی کو منعقدہ جلسے عام میں راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اس جلسہ عام میں تین لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے پی سرینواس رڈی کے ہمراہ جوپلی کرشنا راؤ کے علاوہ متحدہ کھمم ضلع کے بہت سے عوامی نمائندے اور بی آر ایس کے ہزاروں کارکنان کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہے

 

اس جلسہ عام کی زوروں شوروں کے ساتھ بڑے پیمانے پر تیاریاں چلرھی ہے کھمم ضلع کانگریس صدر درگا کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید کھمم رورل کانگریس انچارج رائل ناگیشور راؤ سابقہ کانگریس قانون ساز کونسل پی ناگیشور راؤ سینیٹر کانگریس قائد جھوٹے بابا کے علاوہ کانگریس کارپوریٹرس نے جلسہ گاہ کا تفصیلی معائنہ کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button