جرائم و حادثات

اسکول کے لیے گھر سے نکلا طالب علم لاپتہ

مسولی، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) منگل کی صبح گھر سےاسکول نکلنے والا 14 سالہ طالب علم کے گھر واپس نہ آنے پر خاندان پریشان ہے۔ اہل خانہ کی شکایت پر مسولی پولیس نے لاپتہ شخص کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تھانہ علاقہ کے قصبہ سعادت گنج کے رہنے والے زین الدین کا 14 سالہ بیٹا منگل کی صبح ابوطالب قصبہ میں واقع فیضان العلوم جونیئر ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کیلۓ نکلا تھا۔ اسکول کی چھٹی کے بعد بھی گھر واپس نہ آنے سے پریشان گھر والوں نے اسکول میں دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ ابو طالب آج اسکول نہیں آئے۔جس سے گھر والے بے چین ہوگئے اور چاروں طرف تلاش کرنے کے باوجود طالب علم کا پتہ نہیں چل سکا۔ لاپتہ طالب علم کے والد زین الدین کی شکایت پر مسولی پولیس نے گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔انسپکٹر انچارج شیو نارائن سنگھ نے بتایا کہ طالب علم غصہ میں گھر سے نکل گیا تھا اور کچھ لوگوں نے اسے ای رکشہ سے صفدرگنج کی طرف جاتے دیکھا ہے۔ رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ پولیس تفتیش میں مصروف ہے، بہت جلد طالب علم کا سراغ مل جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button