جنرل نیوز

محمد انور خان ایڈیٹر ہلچل تلنگانہ کے فرزند محمدزبیر خان کی محفل عقد تقریب سے مولانا جاوید بیگ عمری کا مسجد رضا بیگ میں خطاب 

تقریب ولیمہ میں اربن ایم ایل اے گنیش گپتا، امجد اللہ خان و دیگر معزز ین کی شرکت 

اسلام میں خواتین کے ساتھ حسن سلوک کی ہدایت 

محمد انور خان ایڈیٹر ہلچل تلنگانہ کے فرزند محمدزبیر خان کی محفل عقد تقریب سے مولانا جاوید بیگ عمری کا مسجد رضا بیگ میں خطاب 

تقریب ولیمہ میں اربن ایم ایل اے گنیش گپتا، امجد اللہ خان و دیگر معزز ین کی شرکت 

نظام آباد: 15/جون(اردولیکس) محمد انور خان ایڈیٹر روزنامہ ہلچل تلنگانہ نظام آباد کے فرزند محمد زبیر خان(بروپرائٹر زیڈ کے ٹریڈرز) کا عقد مسعود محمد غوث علی (این آر آئی) کی دختر نیک اختر کے ساتھ بعد نماز عصر مسجد رضا بیگ میں بفضل تعالیٰ انجام پایا مولانا جاوید بیگ عمری خطیب و امام مسجد رضا بیگ نے اس محفل عقد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں خواتین کے ساتھ حسن سلوک کا برتاؤ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے

 

انہوں نے کہا کہ اسلام میں عورت کا مقام بلند اورموثر کردارہے ان کے بارے میں واضح احکام ہیں۔ بعد ازاں مولانا جاوید بیگ عمری نے خطبہ نکاح پڑھا قاضی شہر حافظ و مفتی محبوب خان نے ایجاب وقبول کے فراہم انجام دے مولانا جاوید بیگ عمری نے عاقدین کے حق میں کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے دعا فرمائی۔اس موقع پر رفقاء جماعت اسلامی، مختلف سرکردہ شخصیات موجود تھے۔ ولیمہ کا عشائیہ این این فنکشن ہال بودھن روڈ پر انجام دیا گیا۔ اس موقع پر شرکت کرنے والوں میں قابل ذکر رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا،ایس اے علیم سابق چیئرمین ریڈکو، نوید اقبال رکن ریاستی حج کمیٹی وصدر ضلع اقلیتی سیل بی آر ایس پارٹی ، ڈی شیکھر قائد بی آرایس، امجد اللہ خان ترجمان مجلس بچاؤ تحریک، پی سی سی نائب صدر طاہر بن حمدان،این رتناکر، اے سی پی کرن کمار، سابق مئیر ڈی سنجے،ڈپٹی مئیر محمد ادریس خان، صدر ضلع مجلس نظام آباد محمد شکیل احمد فاضل،سید ایوب علی، سید مجیب علی ڈائریکٹر کریسنٹ گروپ آف اسکول، سید نجیب علی ایڈوکیٹ، صدر جمعیت العلماء نظام آباد سمیع اللہ قاسمی، کارپوریٹرس ایم اے قدوس، ببلو خان، منور علی، محمد شہباز احمد،ایم اے باسط، حامد بن غانم، جنید ایڈوکیٹ، مسعود احمد اعجازقائدکانگریس، عبید بن حمدان، شیخ اسماعیل عارفی خطیب و امام موتی مسجد، محمد نصیر الدین موظف لکچرر، صحیفہ نگاروں میں اشفاق احمد خان، نعیم قمر،احمد علی خان، محمد یوسف الدین خان،رفیق شاہی، ایم اے مقیت فاروقی، محمد بلیغ احمد، محمد خالد خان، محمد اویس خان، سید عثمان علی، سید یٰسین علی، محمد امیر الدین، ذیشان رضوی، ایم اے غفار کے علاوہ معزز ین شہر، تاجرین،علماء اکرام، وکلاء، ڈاکٹرس، انجینئرس، عزیز و اقارب و دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی

 

۔ محمد انور خان ایڈیٹر ہلچل تلنگانہ، عمر حیات خان منیجنگ ایڈیٹر ہلچل تلنگانہ، ڈاکٹر سہیل بن سالم، محمد جنید خان، محمد سلیمان خان، محسن خان منیجنگ ڈائریکٹر فلاور ہاسپٹل نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button